اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے  مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ دو ماہ کے لیے کیا ہے ، اسٹیٹ بینک نے 25 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کردیا ، شرح سود سوا 7 فیصد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافہ یا کمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت شرح سود 7فیصد پر ہے جبکہ مجموعی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک شرح سود میں 25بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرسکتا ہے۔

واضح رہے ماہرین توقع کررہے تھے کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں 0.5 سے ایک فیصد تک کا اضافہ کرسکتا ہے، اس حوالے سے دنیا نیوز نے ایک سروے بھی کیا جس میں 23 ماہر معاشیات اور مالیاتی اداروں کے مختلف افراد سے رابطہ کیا کیا، 13 ماہرین شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کررہے ہیں جبکہ 9 ماہرین کے مطابق شرح سود 1 فیصد بڑھ سکتا ہے، صرف ایک معاشی تجزیہ کار کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں۔

اس وقت مرکزی بینک کا شرح سود ساڑے 7 فیصد ہے اور جنوری سے اب تک 1.25 فیصد شرح سود میں اضافہ ہوا۔

The post اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email