کوروناوباسےنمٹنےکیلئےموثراقدامات اٹھائےگئےہیں ، ڈاکٹرفیصل سلطان

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے موثراقدامات اٹھائےگئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہےزیادہ سےزیادہ افرادکی ویکسینیشن کاعمل جلدمکمل کرلیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناسےبچاؤکیلئےویکسین بہت ضروری ہے ، جن لوگوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی وہ جلد ازجلدکرالیں ، حاملہ خواتین بھی ویکسی نیشن کرواسکتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دوسری ڈوزمیں4ہفتےکاوقت ہوتاہےتاخیرنہ کریں۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تمام وائرس وقت کے ساتھ ارتقاء کے عمل سے گزرتے ہیں، اس کے نتیجے میں نۓ ویرینٹس اور اقسام سامنے آتی رہتی ہیں، کچھ ماہ پہلے برطانیہ میں ایک نئی قسم بتائی گئی جس کو بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے، یہ قسم اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ  اسی طرح جنوبی افریقہ سے ایک سٹرین ڈسکرائب کیا گیا جس کو بی ون تھری فائیو بولتے ہیں اور برازیل میں ایک قسم پائی گئ جس کو بی ون بولتے ہیں، صرف یہی دو یا تین اقسام موجود نہیں ہیں بلکہ بہت ساری اقسام دنیا میں موجود ہیں۔ بی ون ون سیون کے بارے میں تحقیق ہوئی تو پتہ چلا یہ نسبتاً زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا تھا کہ کچھ وائرس ویرینٹس کی اقسام ایسی ہیں جو دوبارہ انفیکشن ہونے کا چانس زرہ ذیادہ رکھتی ہیں، جو ویکسین پاکستان میں جاری ہیں ہم ان کے بارے میں کہہ سکتے ہیں آپ انکوں اعتماد کے ساتھ استعمال کریں، جب آپ کی باری آتی ہے تو ویکسین لگوانے ضرور جائیں، تاکہ آپ ویکسینیشن کے ذدیعے شدید خطرناک صورتحال سے بچ سکیں۔

The post کوروناوباسےنمٹنےکیلئےموثراقدامات اٹھائےگئےہیں ، ڈاکٹرفیصل سلطان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email