حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، شہری انھیں ایک بار پھر اسی طرح اسٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہر ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ  آئیر ایمبولینس میں مزید تاخیر سے عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سے جلد انتظام کرا یا جائے۔

The post حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے، مرتضی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email