وفاقی وزراء چیف الیکشن کمشنر کے خلاف وزیراعظم کی زبان بول رہے ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء چیف الیکشن کمشنر کے خلاف وزیراعظم کی زبان بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزراء کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کس کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزراء کو الیکشن  کمیشن مخالف بیانیہ بنانے کا حکم کون دے رہا ہے ، حکومت چاہتی ہے ای سی پی بھی نیب کی طرح ان کے حکم اور مرضی کے مطابق چلے ، الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر موقف اصول اور حقیقت پر مبنی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے موقف کو  مسترد کرنے کے دلائل نہیں ، لوگوں پر الزامات لگا کر جھوٹا بیانیہ بنانا ان کی پرانی حکمت عملی ہے ، الیکشن کمیشن وزراء کے الزامات کا سختی سے نوٹس لے ، وزراء کے خلاف آئین، الیکشن ایکٹ اور توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے منفی رویے جمہوریت اور ملک کے لیے نقصاندہ ہیں ، آئینی اداروں سے تصادم ملک کے لیے ٹھیک نہیں ، حکومت اپنے رویوں پر نظرثانی کرے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے، حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جرمنی و دیگر ممالک کے مطابق ای وی ایم کامیاب نہیں ہو سکتا، ای وی ایم ٹریبونل میں مسائل کا سامنا ہوگا، ای وی ایم کے ذریعے کسی کی رازداری نہیں رہے گی۔

شیری رحمان نے کہا تھا کہ حکومت اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن سے سخت زبان استعمال کی، حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں دینا چاہتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے آئے تھے، یہ واضح ہے کہ ہم نہیں جیت رہے تو کسی کو جیتنے بھی نہیں دے گے، الیکشن کروانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

The post وفاقی وزراء چیف الیکشن کمشنر کے خلاف وزیراعظم کی زبان بول رہے ہیں، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email