ای وی ایم کوئی نیا آئیڈیا نہیں،ماضی سے چلا آ رہا ہے ، بابراعوان

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ای وی ایم کوئی نیا آئیڈیا نہیں،ماضی سے چلا آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کومتنازع بنانےکی کوشش کی جارہی ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکےگی ،مشین سے ڈرتےکیوں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکیوں بھاگ رہی ہے ، مشین سے ڈر کر بھاگنےوالوں کوقوم کو جواب دینا پڑیگا ، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینےپربھی جواب دیناہوگا ، تاثردیاجارہاہےاگلاالیکشن چوری کرنےکیلئےای وی ایم لارہےہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن عمران خان نےنہیں عبوری حکومت نےکروانےہیں ، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن سےبات کی،صرف کمیٹی کمیٹی کھیلتےرہے ، اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پر آخری باردعوت دےرہےہیں۔

اس سے قبل  مشیرپارلمیانی امور بابر اعوان نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ ضروری ہے، ای ای ایم پر حکومت سنجیدہ ہے لیکن دوسری جماعتیں نہیں، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو بلائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوااسے شرمناک کہنا بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جتنی بھی قانون سازی ہوئی ہے وہ قانون کےمطابق ہوئی ہے، ہم نے اپوزیشن کو بتادیا کہ بل واپس نہیں لیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کوانتخابی اصلاحات پرکچھ تحفظات تھےتووہ حکومت کے پاس آتے، الیکشن کمیشن خبر جاری کرنے سے قبل حکومت سے بات کرتا تواچھا تھا، جب بھی ڈیڈلاک آتا ہے حکومت آگے بڑھ کرمذاکرات کرتی ہے۔

بابراعوان نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمان کی تاریخ میں ایک دن میں 12 بل پاس ہوئے، 2 دنوں میں جتنی بھی قانون سازی ہوئی ہے وہ آئین کے مطابق ہے، الیکٹورل ریفارمزسے متعلق سپریم کورٹ کے مختلف آرڈرز ہیں۔

The post ای وی ایم کوئی نیا آئیڈیا نہیں،ماضی سے چلا آ رہا ہے ، بابراعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email