ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، گروہ کے 4 ارکان کو خانیوال اور ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو لوٹا ، ملزمان 100 ملین سے زائد رقم شہریوں سے لوٹ چکے ہیں ، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان صادق آباد سے فراڈ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے ، پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے فراڈ کی شکایات ملیں ، گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

The post ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email