پیپلز پارٹی نے ہر محکمے کو کرپشن میں ڈبودیا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر محکمے کو  کرپشن میں ڈبودیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی پیپلزپارٹی کے جیالوں کیلئے کرپشن کا قلعہ ہے ، ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی 60 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم وزیراعلیٰ اور کئی اہم عہدیداروں کی تنخواہ سے 20 گناہ زیادہ ہے ، دن رات این آئی سی وی ڈی کے راگ لاپنے والی پی پی نے اسپتال کا فنڈ بھی نہیں بخشا ، سندھ کے اسپتالوں میں علاج کم اور محفلیں زیادہ سجائی جاتی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی  کے وزیروں اور مشیروں کے ہاتھ کرپشن میں لت پت ہیں ، سندھ حکومت عدالتوں میں دوغلے بیانات سے عدالتی کارروائی کو گمراہ کرتی ہے ، پی پی عدالتوں کو جواب دے اسپتال کے اربوں روپے کہاں پر خرچ کیے؟

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  کراچی میں چوری، ڈکیتی اور جرائم میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں 8 ماہ کے دوران 4 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں شہریوں سے چھینی اور چوری کی گئی ہیں، موصول شدہ اعداد و شمار سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

خرم شیر زمان  نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، سندھ حکومت اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے، کراچی میں شہریوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان  نے مزید کہا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ میں گورنر راج وقت کی ضرورت ہے، کراچی میں امن برقرار رکھنا سندھ حکومت کے بس میں نہیں ہے۔

The post پیپلز پارٹی نے ہر محکمے کو کرپشن میں ڈبودیا ہے، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email