انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا جبکپ انسداد پولیو مہم کی خصوصی تقریب آج وزیراعلیٰ آفس میں ہوگی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کریں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5 روزہ پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ68 لاکھ 80 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 56ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

The post انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email