عدالت کا سندھ بھر کے کالجز میں4 سالہ پروگرام شروع کرنے کا حکم

عدالت نے سندھ بھر کے 60 کالجز میں4 سالہ پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق رواں سال60،اگلےسال مزید100کالجزمیں4سالہ پروگرام شروع کریں ، 2 سال  بعد تمام350کالجزمیں گریجویشن کا 4 سالہ پروگرام شروع کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔

جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ آپ لوگ بچوں سے فراڈ کر رہے ہیں ، بچوں کو معلوم ہی نہیں ان کے ساتھ دھوکاہو رہا ہے ، نجی یونیورسٹیزفاؤنڈیشن کورس کےنام پرفراڈکررہی ہیں ، 14 سالہ ڈگری پرباہر نہ داخلہ ملتا ہےنہ ہی نوکری ، آپ گریجویشن کا2 سالہ پروگرام بند کریں ، گریجویشن کے 4 سالہ پروگرام کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ حکم کے مطابق جویونیورسٹی گریجویشن 4 سال کی نہیں کرواتی اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

The post عدالت کا سندھ بھر کے کالجز میں4 سالہ پروگرام شروع کرنے کا حکم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email