آؤٹ ریچ کا دورہ معمول کے کیپیسٹی بلڈنگ پلان کا حصہ تھا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آؤٹ ریچ کا دورہ معمول کے سالانہ آؤٹ ریچ اور کیپیسٹی بلڈنگ پلان کا حصہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اجناس کی شناخت کی تربیت اور آؤٹ ریچ/آگاہی بڑھانے کے لیے گلگت بلتستان کا دورہ کیا،جہاں دورے کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول کے نفاذ سے متعلق آگاہی دی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندیوں کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے ماہرین نے سوست ڈرائی پورٹ پر تربیت بھی فراہم کی جبکہ ماہرین نے لیکچرز ، پریزنٹیشنز ، اور اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرولز ، ڈوئل یوز کموڈیٹیز کی بھی تربیت دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این ایس سی کی منظوری کی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیم نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں تعلیمی/کاروباری برادری کو اسٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرولز سے متعلق قوانین اور قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جس میں داخلی تعمیل پروگرام (آئی سی پی) گائیڈ لائنز پر عملدرآمد اور ٹارگٹڈ پابندیاں شامل ہیں۔

The post آؤٹ ریچ کا دورہ معمول کے کیپیسٹی بلڈنگ پلان کا حصہ تھا، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email