شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی اور ابر آلود رہے گا

شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی اور ابر آلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 23 تا 25 ستمبر سے اندورن سندھ سمیت کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ 22 ستمبر تک سندھ میں داخل ہوگا جس سے کراچی میں درمیانے جبکہ اندرون سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں بارش سے قبل گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج  صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.5 آج ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

The post شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی اور ابر آلود رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email