گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.6فیصد ہوگئی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.6فیصد ہوگئی ۔

محکمہ صحت  سندھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 650 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جن میں سے 244کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت  سندھ کے مطابق سندھ میں 12فراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے جبکہ جن میں سے 7 کا تعلق کراچی سے تھا ۔

محکمہ صحت  سندھ کے مطابق 547 مریض  کی حالت تشویشناک جبکہ 43 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

واضح رہے پنجاب میں بھی کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے بارہ فیصد تک پہنچ گئی جبکہ راول پنڈی میں شرح چودہ فیصد رہی۔

راولپنڈی میں مزید تین علاقوں میں تیس اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ادھر کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح ساڑھے دس فیصد سے زیادہ رہی جبکہ حیدرآباد میں گیارہ فیصد رہی۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح سات فیصد اور پشاور میں 14 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ملک بھر میں اکانوے افراد انتقال کرگئے اور چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

The post گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.6فیصد ہوگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email