مسلم لیگ ن میں اختلافات کے خاتمے کےلیے مرکزی قیادت متحرک

مسلم لیگ ن میں اختلافات کے خاتمے کےلیے مرکزی قیادت متحرک  ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف آج ن لیگ گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرینگے جہاں پارٹی کی تنظیم نو اور اختلافات کے خاتمے کے لئے شہباز شریف ن لیگی رہنماؤں کی تجاویز سنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چیئرمین نیب کی تقرری اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین کے تقرر کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے گوجرنوالہ سے اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کرینگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف کی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

The post مسلم لیگ ن میں اختلافات کے خاتمے کےلیے مرکزی قیادت متحرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email