سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

سندھ بھر میں آج  سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں  7 روزہ انسداد پولیو مہم 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیو مہم میں 9 ملین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 ملین میں سے 2 ملین بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیئے جائینگے۔

اس ضمن میں انسداد پولیو پروگرام سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جولائی 2020 سے سندھ میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آئے ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انکاری والدین کے لیے بھی آگاہی مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2021 میں بلوچستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو رہ گیا ہے۔

The post سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email