معروف بھارتی اداکار نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ کردیا

معروف بھارتی اداکار نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارجوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔

مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لےکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔

یہ تمام تر معاملہ وجے کے والد ایس اے چندراشیکھر کی جانب سے اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعویٰ کردیا تھا۔

تاہم چندراشیکھر نے بیٹے وجے کے نام سے سیاسی جماعت بھی رجسٹرڈ کروالی۔

ایس اے چندراشیکھر نے اہلیہ شوبھا کو خزانچی، ایک رشتہ دار پدمنابھن کو صدر جبکہ وجے کو جنرل سیکریٹری کا عہدے دینے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ وجے کی اس درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

The post معروف بھارتی اداکار نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email