دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انڈیا کے پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنا تھا تو ایک کووڈ پازیٹو کیس کا بہانہ کیا اور دبئی پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی کام نیوزی لینڈ کے پلیئرز بھی کر لیتے اگر آئی پی ایل کھیلنا تھا۔

ناصر حسین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کیوں ایک ایسا بہانہ بنایا جس سے پوری دنیا کی کرکٹ خوفزدہ اور افسردہ ہوگئی؟

صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی ہے۔

The post دہشت گردی کو جس طرح ہم نے شکست دی کسی نے نہیں دی، ناصر حسین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email