القادر ویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

القادر ویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القادرویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ہے جس کے زریعے مجموعی طور پر 1 ہزار طالب علموں کومنتخب کیا جائے گا۔ اس پرہگرام کا مقصد طالب علموں کے مستقبل کو روشن بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے زریعے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمازان پروگرام تین مرحلوں پرمشتمل ہے۔

چیئرمین آباد فیاض الیاس نے القادر ویلفیئر فائونڈیشن کے انٹری ٹیسٹ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں اور وہ ملک کا 54 فیصد ہیں۔ نوجوانوں کی بہترین تربیت کریں گے تومستقبل کے لیے مضبوط ہو کر ابھریں گے۔

غلام ہاشم نورانی چیئرمین القادر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

The post القادر ویلفیئرفائونڈیشن کے تحت ایمازان ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email