نواز شریف ہی وہ قیادت ہیں جو نوجوانوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی وہ قیادت ہیں جو نوجوانوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پیدائش بھی کراچی کی ہے، میں 50 سال پہلے حبیب اسکول میں پڑھتا تھا جس وقت ہجرت کالونی کا سارا علاقہ پانی سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔ آج الله کے کرم سے یہاں سینکڑوں کی آبادی اور گھر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ہر قسم کے مختلف مقدمات بنائے گے اور ان کو جیل میں ڈالا گیا لیکن آج بھی پاکستان کی عوام اور ہجرت کالونی کی عوام جانتی ہے کہ نواز شریف ہی وہ قیادت ہے جو پاکستان کو بہتر مستقبل دے سکتی ہے۔ جو نوجوانوں کے مسائل حل کر سکتی ہے اس قیادت کا نام ہے نواز شریف۔

انہوں نے کہا کہ آج کون سا گھر ہے پاکستان میں جو مہنگائی سے پریشان نہیں ہے؟ اس کی وجہ آج کا حکمران ہے، ہمیں پتا ہے کہ یہ عوامی نمائندہ نہیں ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن چوری کر کے لایا گیا ہے۔ آج سے 3 سال پہلے یہی ملک تھا جس میں صرف 53 روپے کلو چینی، 32 روپے کلو آٹا، بجلی کے بل اور گیس کے بل کم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کراچی کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے امن دیا۔

شاہر خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حصے میں جو پیسے آئے ہم نے کراچی کے اوپر ہی لگائے اور ان پیسوں کو دگنا کر کے بھی دیا۔

The post نواز شریف ہی وہ قیادت ہیں جو نوجوانوں کے مسائل حل کر سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email