اداکارہ ثروت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی کی  ان کے شوہر کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہمراہ شوہر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ  اداکارہ ماسک لگائی ہوئی ہیں جبکہ اداکار فاہد کا چہرے نہیں نظر آرہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا تھا۔

  اداکارہ ثروت گیلانی کا ان کے شوہرکے ساتھ کروائے جانے والا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

یاد رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 شیئر کی گئی فوٹو شوٹ میں بتایا گیا تھاکہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

علاوہ ازیں فہد مرزا نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا گیا جبکہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا تھا۔

تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mirza (@fahadzmirza)

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے۔

The post اداکارہ ثروت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email