اقراء عزیز کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اقراء عزیز کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس سے قبل اقراء عزیز نے کبیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اس ویڈیو کو شیئر کرواتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کیپشن لکھا کہ اصل خوشی یہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے عقیقے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی  تھیں۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین  کے عقیقے کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر اقراء عزیز اور یاسر حسین نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی تھیں۔

کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کے لئے ایک دیوار کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا جس پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگائے اور ساتھ ہی اُس پر بکروں کی چند تصاویر بھی لگائی تھیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

The post اقراء عزیز کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email