غریب آباد میں ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال پر بااثر افراد کی مبینہ قبضہ کی کوشش

غریب آباد میں ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال پر بااثر افراد نے مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے غریب آباد میں ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال کے لیے وقف شدہ اراضی پر بااثر افراد نے مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر سماجی رہنما جواد حسن گل کی قیادت میں درجنوں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی افراد نے قبضہ مافیا مردہ باد کے نعرے لگائے۔

جواد گل کا کہنا تھا کہ چوہدری احتشام الحق وغیرہ نے 1995 میں 6 کنال 14 مرلے اراضی ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیزیز ایسوسی ایشن کو وقف کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام علیہان نے وقف شدہ اراضی پر اینٹیں ڈال کر ٹینٹ لگا دیے ہیں۔

سماجی رہنما جواد گل نے یہ بھی کہا کہ اگر فوری طور پر ناجائز قبضہ کی کوشش ختم نہ کی گئی تو عوام شدید احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔

دانش چوہدری ایڈوکیٹ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اس وقف شدہ اراضی پر چوہدری عبدالحکیم ویلفیئر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

دانش احتشام کا کہنا تھا کہ الزام علیہان خواجہ ایاز کریم، خواجہ افتخار کریم نے وقف شدہ اراضی پر قبضہ کر لیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر یوسف چھینہ نے مکمل انکوائری کے بعد ناجائز قابضین سے 26 سالہ قبضہ واہگزار کرایا تھا۔

دانش احتشام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے اور چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الزام علیہان نے دوبارہ قبضے کی کوشش کی ہے۔

احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار نوٹس لے کر ناجائز قبضے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

The post غریب آباد میں ٹی بی اینڈ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال پر بااثر افراد کی مبینہ قبضہ کی کوشش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email