حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کے خلاف جارحانہ بیانات دیکر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ ڈسکہ دھاندلی کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل کر سکیں یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

واضح رہے اس سے قبل  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے ملک آئین کے تحت چلے۔ عمران خان ن لیگ پرالزامات لگاتےہیں،جتنا جھوٹ بول لیں  لیکن ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا تھا کہ آئین پرعمل نہ ہوا تو دفاع بھی کمزور ہوجائے گا ، پی ٹی آئی آدھا سچ بولتی ہے ، ملک میں مہنگائی ، غربت ، بے روزگاری بلند ترین ہے ، پاکستان کے حکمرانوں کی نالائقی بھی بلند ترین سطح پر ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا  کہ جہاں بلندی ہونی چاہیے تھی وہاں پستی ہے ، ان نالائقوں سے3سال میں موٹروےکےسروس ایریانہیں چل سکے ، 3 سالوں میں2ہزارکلومیٹر نئی موٹروے کا جال بچھایا ، گروتھ ریٹ پست ترین کر دیا،یہ کہتے ہیں نیا پاکستان بنائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان32 پیسے کی کرپشن سامنے لےآئیں ہم مجرم ہونگے ، ن لیگ نے ہر جھوٹ اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا ، قوم ن لیگ کی خدمت کی گواہ ہے۔ ن لیگ کے دور میں ملک کی تاریخی ترقی ہوئی۔

The post حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email