قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منقعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، قومی اسمبلی کل ہونے والےاجلاس میں 2 آرڈیننس بھی پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ آرڈینینس اسمبلی پیش کریں گے، پارلیمانی امور کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان الیکشنز کے حوالے تیسرا ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان بیت المال کے حوالے سے بل بھی ایوان میں پیش کریں گے، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری متروکہ وقف املاک کے حوالے سے بل ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت اداروں کی ناقص کارکردگی اور قصور میں غیراعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ بارے توجہ ولاو نوٹسز بھی ایجنڈا پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا، گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل ہر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون دستور پاکستان کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، ہائیر ایجوکیشن پہلا اور دوسرا ترمیمی بل21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، نیشنل اکنامک کونسل رپورٹ 2019-20 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

The post قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email