مسجد نبویؐ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار برقی قمقموں روشن رہتے ہیں، حرمین شریفین انتظامیہ

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار برقی قمقموں روشن رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں دن اور رات کے اوقات میں 1 لاکھ 18 ہزار برقی قمقموں روشن رہتے ہیں جبکہ مسجد نبویؐ کے جمالیاتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے 30 کوارڈی نیٹنگ یونٹس کام کرتے ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق رحمت اور برکتوں سے پرنور وسیع و عریض مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو 24 گھنٹوں روشن رکھنے کے لئے 1 لاکھ 18 ہزار برقی لائٹس کا استعمال کیا جاتا ہے مسجد کی انتظامیہ کے مطابق روضہ رسولؐ کی زیارت کی راہداری سمیت مسجد کے تمام حصوں کو روشن رکھنے اور مسجد نبویؐ کے جمالیاتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے 30 کوارڈی نیٹنگ یونٹس بھی دن رات کام کرتے ہیں تاکہ زائرین اور نمازیوں کو دیگر سہولیات کے علاوہ مسجد کے تمام حصوں کو دیکھنے میں آسانی رہے۔

The post مسجد نبویؐ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار برقی قمقموں روشن رہتے ہیں، حرمین شریفین انتظامیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email