ایف آئی اے سائبر کرائم کی حیدرآباد اور کراچی میں بڑی کارروائیاں

ایف آئی اے سائبر کرائم نے حیدرآباد اور کراچی میں بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائیبر کرائم نے پہلی کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے والی سابقہ نند کو گرفتار کیا اور دوسری کارروائی میں سماجی ویب سائٹ پر تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض نے پہلی کارروائی کے اوپر بات کتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے سابقہ نند عارفہ کو غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

عمران ریاض نے کہا کہ ملزمہ عارفہ کے فون  سے غیر اخلاقی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں، اب خطرے کی بات نہیں ہے۔

عمران ریاض نے دوسری کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حمزہ سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصاویر شیئر کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد کی کمپلینٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرنا شروع کی۔

عمران ریاض نے کہا کہ ملزم حمزہ سے جعلی آئی ڈی اور تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہے۔

The post ایف آئی اے سائبر کرائم کی حیدرآباد اور کراچی میں بڑی کارروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email