پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے،وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مرلی کارتک نے بھی پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مرلی کارتک کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونا بدقسمتی ہے، ہمیں پاکستان کا دورہ کرنا بہت پسند تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے  مزید کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد چیزیں جلد بدل جائیں گی۔

The post پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے،وسیم اکرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email