40 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ 40 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو کراچی، اس شہر کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کے لیے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ 40 مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک کراچی پہنچ جائیں گی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔

The post 40 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email