ٹکٹ ہولڈر جی ڈی اے چیئرمین علی اشرف مغل کا عاصم انیس پر مقدمہ درج

ٹکٹ ہولڈر جی ڈی اے چیئرمین علی اشرف مغل نے عاصم انیس پر مقدمہ درج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹکٹ ہولڈر جی ڈی اے چیئرمین علی اشرف مغل نے عاصم انیس پر تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں کہا گیا کہ علی اشرف مغل پر عاصم انیس اور ساتھیوں نے تشدد کیا۔

مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ عاصم انیس نے وزیراعظم پاکستان کو گالی گلوچ کی اور ہاتھاپائی کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس دوران میری قیمتی گھڑی نکال لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

The post ٹکٹ ہولڈر جی ڈی اے چیئرمین علی اشرف مغل کا عاصم انیس پر مقدمہ درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email