آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا  کہ انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کااستعمال نا گزیرہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  کا کہنا تھا کہ کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں،شفاف انتخابات کے لیے آنے والے عام انتخابات انشاء اللہ الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے  کہ قانون سازی کرے اور آئین کے آرٹیکل 218/3 کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ صاف وشفاف، منصفانہ انتخابات کروائے اور کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

The post آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے، فیصل جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email