کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دے دی۔

  تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ریل میں سفر کرنے والوں کے لیے بھی 20 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن لازمی کرالیں، ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کردیے۔

The post کورونا ویکسینیشن کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email