ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں، مفاد پرست لٹیروں کا ٹولا گھٹیا سیاست سے باز نہیں آسکتا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ اداروں پر ہرزہ سرائی نااہلوں کا پرانا وطیرہ ہے، ن لیگ علاقائی جماعت بن چکی ہے، پنجاب کی عوام تک نے نااہل لٹیروں کو مسترد کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نااہلوں کی شکست اضطراب کی اصل وجہ ہے، درباری گماشتے پارٹی کی شکست وریخت سے پریشان ہیں۔

The post ملک چھوڑ کر بھاگنے والے مفرور کے قصیدے نااہل درباریوں کی روزمرہ ڈیوٹی میں شامل ہیں، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email