لندن فیشن ویک: ماڈلز کی گھاس پر واک

لندن میں ہوئے فیشن ویک نے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں موسم بہار کے شوخ رنگ ملبوسات کی نمائش کے لیے فیشن ویک منعقد کیا گیا۔

لندن میں ہونے والے یہ فیشن ویک  سب کی توجہ اپنی جانب کرنے میں بہت کامیاب رہا۔

لندن فیشن ویک: شوخ رنگ ملبوسات کی نمائش، ماڈلز کی گھاس پر واک

موسم بہار کے لندن فیشن  میں ماڈلز نے باغ کی کھلی فضا میں گھاس پر کیٹ واک کرکے سب کو حیران کیا ساتھ ہی سب کی تعریفیں بھی حاصل کیں۔

لندن فیشن ویک میں موسم بہار کے شوخ رنگ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

یاد رہے کہ مذکورہ  فیشن ویک 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کی وبا پوری دنیا میں بری طرح پھیل چکی ہے اور اس ہی وجہ سے زندگی گزارنے کا انداز بھی بدل چکا ہے۔

اور اس ہی وجہ سے اکثر کورونا کی وجہ سے تمام تر اجتماعات ، پروگرام ، کانسرٹ اور فیشن شو ملتوی کر دیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل کورونا کہ وجی سے لندن فیشن ویک کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار مذکورہ فیشن شو کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا گیا تھا۔

فیشن کونسل نے اعلان کیا تھا کہ برٹش فیشن کونسل کے مطابق نہ صرف لندن فیشن ویک کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا بلکہ پہلی بار یہ ڈیجیٹل طور پر تیار کیا گیا فیشن شو بھی ہوگا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس ڈیجیٹل فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے سے لے کر فیشن ہاؤسز کو بھی دکھایا جائے گا۔

لند فیشن ویک کے حوالے سے برٹش فیشن کونسل نے کہا تھا کہ لندن فیشن ویک کی 40 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ فیشن شو کی ریمپ پر واک کرتے ماڈلز کو صرف آن لائن دکھایا جائے گا۔

اس لندن فیشن ویک میں مرد، خواتین اور مخنث حضرات سمیت ہر طرح کے جنسی رجحانات رکھنے والے افراد کو بیک وقت آن لائن فیشن شو میں دکھایا گیا تھا۔

لندن فیشن ویک میں ماڈلز کی ریپ واک دیکھنے کے لیے سامنے کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ لندن فیشن ویک کا شمار بڑے فیشن ویک میں ہوتا ہے ۔

The post لندن فیشن ویک: ماڈلز کی گھاس پر واک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email