علی ظفر کے ساتھ پشتو گانے میں کونسی گلوکارہ ہونگی؟

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے پشتو گانے کے حوالے سے مداحوں سے اہم سوال کرلیا۔

علی ظفر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے آنے والے پشتو گانے کی ایک اور جھلک شیئر کی جس میں گلوکار کے ساتھ ایک خاتون گلوکارہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر کا چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے جبکہ خاتون گلوکارہ کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جو بھی مجھے میرے نئے گانے کا نام اور میرے ساتھ گانے میں خاتون گلوکارہ کا نام بتائے گا، میں اُس کا خصوصی طور پر اپنے ٹوئٹ میں مینشن کروں گا۔

گلوکار کی جانب سے سوال پوچھنے پر صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ اس گانے میں پشتو گلوکارہ گُل پانڑہ جلوہ گر ہوں گی۔

دوسری جانب ابھی تک علی ظفر کی جانب سے خاتون گلوکارہ اور گانے کا نام نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اب سندھی، بلوچی کے بعد پشتو زبان میں بھی اپنا گانا جاری کرنے والے ہیں۔

The post علی ظفر کے ساتھ پشتو گانے میں کونسی گلوکارہ ہونگی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email