کل شام سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہوگی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کی شام سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کل ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہرِ قائد سمیت سندھ میں بھی 23 سے 25 ستمبر کے درمیان بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

The post کل شام سے ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہوگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email