کان کنان کے بچوں کیلئے اسکالر شپ کی مد میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پیجاب

وزیراعلیٰ پیجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کان کنان کے بچوں کیلئے اسکالر شپ کی مد میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت پنجاب بھر میں کان کنوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قابل قدر اقدامات کر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے معائنہ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کردی گئی ہے، کان کنی کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سرگودھا پل 111 پر ریسکیو اسکواڈ قائم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پیجاب کا کہنا ہے کہ کان کنان کے 5600 بچوں کو سالانہ تعلیمی وظائف کی مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں، معذور کان کنوں کو 6000 روپے ماہانہ کی خصوصی گرانٹ دی جارہی ہے۔ میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10 بیڈز پر مشتمل مائنز لیبر ویلفیئر اسپتال بنایا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان سمیت دور دراز علاقوں میں کان کنوں کے علاج معالجے کیلئے 6 مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسریاں بنائی جارہی ہیں، ضلع چکوال میں کان کنوں کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پیجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ کان کنوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے بستی ڈاہر، مکڑ والا اور چواسیدن شاہ میں 3 واٹر سپلائی اسکیمیں اور آر او پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔

The post کان کنان کے بچوں کیلئے اسکالر شپ کی مد میں اضافہ کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پیجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email