پاکستان نائیجیریا کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا  ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ حملے میں جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نائیجیریا کے صوبہ بورنو میں فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان نائیجیریا کے ساتھ حملے میں جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نائیجیریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

The post پاکستان نائیجیریا کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email