پنجشیر صورتحال، امریکی اخبار نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیدیا

پنجشیر صورتحال، امریکی اخبار نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے پنجشیر واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات  کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجشیر میں لڑائی ختم ہو چکی ہے جبکہ پنجشیر کی اکثر آبادی لڑائی سے پہلے ہی علاقہ  چھوڑ گئی تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق افغان طالبان نے پنجشیر  کے علاقوں سے بڑا اسلحہ بر آمد کیا جبکہ طالبان کا پہلے ہی کافی حد تک پنجشیر میں کنٹرول تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجشیر کے کچھ شہریوں نے بھی افغان طالبان کی مدد کی۔

The post پنجشیر صورتحال، امریکی اخبار نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email