وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15206 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 759 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 5835861 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 449454 کیسز ہوچکے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ آج عالمی وبا کے مزید 915 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ ابتک 413459 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 15 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 7258 ہوگئی ہے۔

 سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  اس وقت 28737 زیر علاج ہیں، 28074 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں 623 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 557 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کووڈ-19 کے 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے 759 کورونا کیسز میں 339 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، کراچی شرقی میں113، جنوبی کراچی میں 89، کورنگی میں 38، کراچی وسطی میں 37، ملیر میں 32 اور کراچی غربی میں 30 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ  حیدرآباد میں 100، سجاول میں 51، میرپورخاص میں 32، مٹیاری میں 31، ٹنڈو الہیار میں 29، سانگھڑ میں 26، بدین میں 20، تھرپارکر میں 19، جامشورو میں 15، عمرکوٹ میں 14، ٹھٹہ میں 13، لاڑکانہ میں 12، نوابشاہ میں 9، ٹنڈو محمد خان میں 6، خیرپور میں 5، کشمور میں 3، گھوٹکی میں 2، سکھر، جیکب آباد، قمبر ، نوشہروفیروز اور دادو میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email