عالمی برادری کو افغانستان میں امداد فراہم کرنی چاہیے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دو شنبے میں چین، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینئر نمائندے نے ملاقات کی ہے جس میں فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کیلئے کوششوں کے عزم  کا اظہار کیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔

The post عالمی برادری کو افغانستان میں امداد فراہم کرنی چاہیے، ترجمان چینی وزارت خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email