نیوزی  لینڈکرکٹ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گی،رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ  نیوزی لینڈ کرکٹ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونےکے  معاملے کو  آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا  کہنا تھا کہ  وجہ شئیر کیے بغیر دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے ، نیوزی لینڈ کس دنیا میں ہے۔

 رمیز راجہ  کا مزید کہنا تھا کہ مجھے فینز کے لئے بہت دکھ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ   آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان  نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا  تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

The post نیوزی  لینڈکرکٹ ہمیں اب آئی سی سی میں سنے گی،رمیز راجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email