سندھ میں 20 ستمبر سے 7 روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ میں 20 ستمبر سے 7 روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو ٹاسک فورس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں قائم مقام چیف سیکریٹری قاضی شاہد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ 20 ستمبر سے سندھ میں 7 روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 74 ہزار 435 پولیو رضاکار اس مہم میں حصہ لیں گے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا مزید کہنا ہے کہ اس مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری انسان کے اعصابی نظام پر حملہ کرتی ہے اور فالج یا یہاں تک کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

The post سندھ میں 20 ستمبر سے 7 روزی انسداد پولیو مہم کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email