نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی پر مایوسی ہوئی، ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، بہترین تجربہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو میں نے محفوظ ملک پایا ہے، سیکیورٹی کا جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہوا ہے۔

ویسٹ ینڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی کرکٹ کو نقصان ہو گا۔

واضح رہے کہ   آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر   نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان  نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا  تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

The post نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخی پر مایوسی ہوئی، ڈیرن سیمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email