بھارتی اداکار سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کوکمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

خیال رہے کہ کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔

فلم نقاد کمال آر خان کے نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔

تاہم عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ سے متعلق تنقیدی ریویو دیا تھا۔

 کمال آر خان نے سلمان خان سمیت تمام اسٹارز کی تضحیک کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان نے کمال خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، اور عدالت سے انہیں ہتک آمیز ٹوئٹس و پیغامات روکنے کی درخواست کی تھی۔

The post بھارتی اداکار سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email