سازش کے تحت پاک نیوزی لینڈ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پاک نیوزی لینڈ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں ، نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے۔

The post سازش کے تحت پاک نیوزی لینڈ سیریز کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، وزیرداخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email