کرکٹ سیریز کی منسوخی: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بات چیت میں نیوزی لینڈ ٹیم کی دیکھ بھال پرشکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے تاہم کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں، ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

The post کرکٹ سیریز کی منسوخی: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email