نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ٹیم واپس جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک امر ہے، جو ہوا بہت غلط ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی  لینڈ  نے پاکستان کے خلاف ون  ڈے سیریز منسوخ کردی ہے،

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری کردہ  اعلامیہ میں بتایا تھا کہ پاکستان کے  وزیر اعظم  عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کل روانہ ہوگی، پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email