لاہور: کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے بھی تیز وار

لاہور میں کورونا کے ساتھ ساتھ  ڈینگی وائرس نے بھی حملے شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے بعد ڈینگی مچھروں نے حملہ کردیاہے ، شہر میں تین روز کے دوران ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ڈینگی کیسز کی تعداد 375 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 339 ڈینگی کیسز جبکہ 263 ڈینگی کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے، لاہور میں ڈیفنس اور علامہ اقبال ٹاون کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 21 تشویشناک مریض داخل ہیں جبکہ لاہور میں 17 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا ہاٹ سپاٹس ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہےکہ 20 ستمبر سے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، جس میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔

فروری 2020 کے بعد یہ پہلی قومی انسداد پولیو مہم ہوگی، جس میں ملک بھر کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں جائیں گے۔

کورونا وبا کی وجہ سے چند ماہ کیلئے پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

یاررہے کہ گزشتہ ماہ پولیو سے متعلق اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی تھی کہ آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ رواں سال صرف 14 فیصد ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے تھے۔

اس اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور پولیو وائرس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر سے 2026 تک پولیو کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا ہے۔

The post لاہور: کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے بھی تیز وار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email