کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی مہمان داری، کے پی ٹی نے معاوضہ طلب کرلیا

شہر قائد کے ساحل پرپھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کی مہمان داری کے لیے کے پی ٹی کی جانب سے معاوضہ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کے مالک کو ساحل پر پھنسے جہاز کی سیکیورٹی کی مد میں ایک کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے ، جہاز کی سیکیورٹی اور کے پی ٹی چارجز کی مد میں 2 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کے چارجز میں 5 لاکھ روپے آپریشنل چارجز ادا کرنا ہوں گے جبکہ ٹگ بوٹس کے استعمال کی مد میں 12 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے اور برتھ چارجز کی مد میں 4  لاکھ  91 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اسکے علاوہ میرین پلوشن کنٹرول اقدامات پر اٹھنے والے 25 لاکھ 15 ہزار روپے کے چارجز بھی بل کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال کی مد میں جہاز کے مالک سے 20 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ تیل کے پھیلائو کو روکنے کے لیے خصوصی ایکوپمنٹ کے استعمال پر 8 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہوئے تھے۔

اسکے علاوہ افرادی قوت پر خرچ ہونے والے 28 لاکھ 90 ہزار روپے بھی بل میں شامل ہیں اور جہاز کی سیکیورٹی اور آپریشن پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں حکومت پاکستان 2 کروڑ روپے وصول کریگی۔

واضح رہے کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے اخراجات کی مزید تفصیل موصول ہونے پر بل کی رقم بڑھ بھی سکتی ہے، جہاز کے مالک کو واجبات کی فوری ادائیگی کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

The post کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی مہمان داری، کے پی ٹی نے معاوضہ طلب کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email