کروڑوں سال پرانے ہاتھی کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ

دیو قامت کروڑوں سال پرانے ہاتھی کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا جس کے لئے سرمایہ بھی جمع کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دیو قامت ہاتھیوں کو میمتھ کہا جاتا ہے کی کئی لاشیں بہترین حالت میں روسی برفیلے خطوں بالخصوص سائبیریا سے ملی ہیں جس کئی ایک لاشوں کی ہڈیوں میں گودا اور گوشت کے ٹکڑے بھی سلامت ہیں۔

اب سائنسدانوں نے اس کے ڈی این اے کی عام ہاتھیوں سے کلوننگ کے لیے ڈٰیڑھ کروڑ ڈالر کا سرمایہ بھی جمع کرلیا ہے اور اس عمل کو چار مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا۔

پہلے منجمد میمتھ کے ڈی این اے سے نکال کر اس کا موازنہ ایشیائی ہاتھی سے کیا جائے گا، دوم ایشیائی ہاتھی کی جلد کے خلیات لے کر اسے جینیاتی انجینئرنگ سے بدل کر میمتھ کے جین شامل کئے جائیں گے ۔

تیسرے مرحلے میں اسٹیم سیل کی مدد سے ایک بیضہ تیار کیا جائے گا۔

اب ایشیائی ہاتھی کے جلد کی خلیات سے مرکزہ نکال کر میمتھ کے ڈی این اے والا مرکزہ داخل کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں انڈے کی افزائش شروع کرکے اسے ایشیائی مادہ میں داخل کرکے اسے حاملہ کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اگلے چھ برس میں پہلا میمتھ نما ہاتھی اس دنیا میں آنکھ کھولے گا۔

The post کروڑوں سال پرانے ہاتھی کو دوبارہ زندہ کرنے کا منصوبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email