سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی ہو نے سے متعلق کہا ہےکہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں واپس جارہی ہے، تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کرکے میں وجہ بتاؤں گا۔

واضح  رہےکہ پاکستان میں 18  سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ دورہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاہم نیوزی لینڈ کے اس اچانک یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کو بھی مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

 

 

The post سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email